آسٹریامیں ایک 18سالہ نوجوان ڈرائیور نے برف سے ڈھکے اسکی سلوپ پر فارمولا ون کار دوڑانے کا شاندارمظاہرہ کیا۔
نوجوان ڈرائیور نے اس مقصد کیلئے 2011ماڈل کی فارمولا ون کار کو
ہیلی کاپٹر کے ذریعے 1600فٹ بلند ی پر واقع اسکی سلوپ پر پہنچایا۔
اس مظاہرے کا مقصد آسٹریا میں منعقد ہونے والے گرینڈ پرکس مقابلوں کی تشہیرکرنا تھا جبکہ اس موقع پر ساڑھے تین ہزار کے قریب تماشائی بھی وہاں موجود تھے۔